Delhi-NCR

‘امرت کال’ کو ‘کرتویہ کال’ میں تبدیل کریں۔وزیراعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو سبھی بی جے پی لیڈروں اور کارکنوں سے کہا کہ وہ اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی تیاری کریں۔ ذرائع نے منگل کو یہ اطلاع دی ۔ بی جے پی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ختم ہونے کے بعد مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم مودی کا خطاب ہوا، جو مستقبل کا راستہ دکھانے والا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا بہترین وقت آنے والا ہے۔ ایسے وقت میں ہم پیچھے نہ رہیں، اپنی زندگی کے ہر لمحہ کو ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں لگائیں۔ اس ‘امرت کال’ کو ‘کرتویہ کال’ میں تبدیل کریں۔وزیراعظم مودی نے نیشنل ایگزیکٹو میں کہا کہ جس طرح بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ نے صنفی امتیاز کو دور کرنے میں مدد کی، اسی طرح دھرتی ماتا کی پکار کو بھی سننا ہوگا، آب و ہوا کی تبدیلی جیسے مسائل پر بی جے پی کو حکومت کے ساتھ مل کر چلنا پڑے گا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خاص طور پر 18 سے 25 سال کے نوجوانوں نے سیاسی تاریخ کو دیکھا نہیں ہے، یہ نسل نہیں جانتی کہ سابقہ ​​حکومتوں نے کس طرح بدعنوانی اور بدانتظامی کے ساتھ حکومت چلائی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Close