Delhi-NCR

دہلی سمیت شمال مغربی ہندوستان میں بدلے گا موسم : محکمہ موسمیات

اگلے ہفتے دہلی سمیت شمال مغربی ہندوستان میں 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے لے کر درمیانی بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ 21 جنوری سے 25 جنوری تک شمال مغربی ہندوستان کو ایک فعال مغربی ڈسٹربنس متاثر کرسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے زیر اثر 21 جنوری کے شروعات گھنٹوں میں مغربی ہمالیائی علاقوں میں بارش یا برفباری شروع ہونے اور 23-24 جنوری کو سب سے زیادہ سرگرمیوں کے ساتھ 25 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ 23 اور 24 جنوری کو جموں، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، مغربی اتر پردیش اور شمالی راجستھان میں مختلف مقامات پر ہلکے سے درمیانے درجے کے ژالہ باری کا امکان ہے۔ اس نے بتایا کہ 23-24 جنوری کو پنجاب، ہریانہ، دہلی اور مغربی اتر پردیش میں 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کا امکان ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Close