Saudi Arabia

حاجیوں کے لیے جدہ ائیر پورٹ سے مسجد حرام تک فری شٹل سروس کا اعلان

شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیر پورٹ جدہ کا حجاج کرام کو ائیر پورٹ سے بغیر کرائے کے شٹل سروس کی سہولت دینے کا اعلان۔ عازمین حج کے جدہ ائیر پورٹ پر اترنے کے بعد انہیں ائیر پورٹ سے مسجد حرام تک اسی شٹل سروس کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔شاہ عبدالعزیز انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی طرف سے اس کا باضاطہ اعلان اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے کیا گیا ہے۔ حجاج کو یہ سہولت حج 2023 سے ملنا شرو ع ہو جائے گی۔تاہم عازمین حج کے لیے اس فری شٹل سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ احرام میں ہوں اور ان کی سفری دستاویزات اور شناختی کارڈز ان کے ہمراہ ہوں۔یہ دو طرفہ شٹل سروس ائیر پورٹ سے مسجد حرام تک اور مسجد حرام سے ائیر پورٹ تک ہر دوگھنٹے بعد روانہ ہو گی۔ صبح دس بجے سے رات دس بجے تاک ائیر پورٹ سے سروس جاری رہے گی۔جبکہ دن کے بارہ بجے سے رات بارہ بجے تک مسجد حرام سے ائیر پورٹ تک ہر دوگھنٹے کے بعد یہ شٹل سروس مہیا ہواکرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Close