Uncategorized

ے ڈی یو کے سابق صدر شرد یادو کا انتقال

سابق مرکزی وزیر اور قدآور لیڈر شرد یادو کا انتقال ہوگیا ہے ۔ شرد یادو کے انتقال کی تصدیق ان کی بیٹی سبھاشنی یادو نے بھی کی ہے ۔ جانکاری کے مطابق شرد یادو کا انتقال ایک اسپتال میں علاج کے دوران ہوا ۔ ان دنوں میں وہ بیمار چل رہے تھے ۔
شرد یادو کی موت کی جانکاری ان کی بیٹی سبھاشنی شرد یادو نے اپنے فیس بک پیج پر دی ہے۔ شرد یادو کی موت کی جانکاری دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ والد نہیں رہے۔ بتادیں کہ شرد یادو جے ڈی یو کے قومی صدر بھی رہ چکے ہیں۔ ان کا شمار ملک کے سوشلسٹ لیڈروں میں ہوتا تھا۔ شرد یادو کے ملک کے تقریبا سبھی سیاست دانوں سے اچھے تعلقات تھے۔ وہ جتنے نتیش کمار کے قریب تھے، اتنے ہی لالو پرساد کے بھی قریب تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Close