Delhi-NCR

سوسائٹی فار برایٹ فیوچر کے تحت آرام پارک میں کمبل تقسیم 

نئی دہلی 13جنوری(پریس ریلیز)سوسائٹی فار برایٹ فیوچرکے تحت آج آرام پارک خوریجی میں مستحقین لوگوں میں کمبل تقسیم کا پروگرام منعقد ہوا ۔جس میں سماج کے ایسے لوگوں کی لسٹ تیار کی گئی تھی جو معاشی اعتبار سے انتہائی کمزور ہیںاور کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے ہیں ۔ہمارے معاشرے اور ہمارے ساتھ اٹھنے بیٹھنے والوں میں بہت سے سفید پوش ایسے ہوتے ہیں جو انتہائی ضرورت مند ہوتے ہیں لیکن عزت نفس کی خاطر وہ کسی سے کچھ نہیں کہتے ہیں اور نہ کسی کے سامنے دست دراز ہوتے ہیں۔ہمیں چاہئے کہ ایسے مستحق لوگوں کی پہچان کر کے ان کی ضروریات کو پورا کریں۔پیشہ ور مانگنے والوں کو تو درجنوں لوگ دیا کرتے ہیں لیکن ہمارے پڑوس میں رہنے والے محنتی مستحقین پر کسی نظر نہیں جاتی جو محنت کرنے کے باوجود اپنی ضروریات پوری نہیں کرپاتے ہیں اور اس ٹھنڈ میں رضائی کمبل سے محروم ہیں۔واضح رہے کہ سوسائٹی فار برایٹ فیوچر کیڈیٹ بیس رفاہی وفلاحی تنظیم ہے ۔جس کے والنٹیئر پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں۔کہیں بھی کوئی مصیبت آتی ہے یہ ادارہ وہاں انتہائی منظم طریقے سے باز آباد کاری کا کام کرتی ہے۔سیلاب زدہ علاقوں سے لیکر فساد زدہ علاقوں تک اس تنظیم نے اب تک لاکھوں لوگوں کو راحت پہنچانے کا کام کیا ہے اور کررہی ہے ۔ڈیجاسٹر کی سطح پر بھی اس کے والنٹیئر آفات سماوی یا کوئی حادثات کے وقت فوراً پہنچ کر کام کرتے ہیں۔لاک ڈائون کے دوران پورے ہندوستان میں انتہائی منظم طریقے سے راشن پہنچانے کا کام کیا گیا اور کے علاوہ رمضان المبارک میں افطار کٹ تقسیم کئے جاتے ہیںاور جگہ جگہ افطار کا نظم کیا جاتا ہے۔سردی کے موسم میں ہر سال غریبوں میں کمبل تقسیم کئے جاتے ہیں۔
فلاح الدین فلاحی
9555272017

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Close