Delhi-NCR

ہند-بنگلہ دیش تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کو وقت:کووند

صدر رام ناتھ کووند نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ اپنی دوستی کو ہمیشہ "سب سے زیادہ ترجیح” دی ہے اور شاید اسے "نئی بلندیوں پر لے جانے” کا وقت آگیا ہے بنگلہ دیش کی آزادی کے 50 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریبات میں شرکت کے لیے تین روزہ دورے پراس ہمسایہ ملک میں آئے مسٹرکووند یہاں بنگلہ دیش کے پارلیمنٹ ہاؤس میں ‘یوم فتح’ اور ‘مجیب سال’ کی خصوصی تقریبات سے خطاب کررہے تھے۔
مسٹر کووند نے کہا، "اگر دونوں ملکوں کے درمیان شراکت کے پہلے 50 سال کا آغازغیر معمولی چیلنجوں پرفتح پاکر ہوا اوراس دوران ہمارے درمیان گہری دوستی پروان چڑھی تو اب شاید وقت آگیا ہے جب اہم اپنی دوستی کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا ہدف متعین کریں۔
مسٹر کووند نے کہا، "ہندوستان بنگلہ دیش کے ساتھ اپنی دوستی کو سب سے زیادہ ترجیح دیتا ہے اور ہم وہ ہرممکن کوشش کرنے کے لئے پرعزم ہیں جس سے دونوں ممالک کی دوستی کے امکانات کا مکمل فائدہ اٹھانے میں مددہوسکے۔”
صدر نے کہا کہ بنگلہ دیش کے محنتی اور کاروباری لوگ بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمن کے نظریات کوپورا کرنے میں مصروف ہیں۔ انہیں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی قیادت سے ایک سمت مل رہی ہے۔ جناب کووند نے کہا کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ بنگ بندھو کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
مسٹر کووند نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش کی آزادی کی تاریخی 50 ویں سالگرہ پر ہندوستان کے 1.3 ارب بھائیوں اور بہنوں کی نیک خواہشات لائے ہیں۔ ہم ایک جابرانہ اقتدار کے خلاف بنگلہ دیش کی جیت پر بہت خوش تھے۔ بنگ بندھو کے خوابوں میں بنگلہ دیش کے لوگوں کا پختہ یقین ہمارے لیے متاثر کن تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close