Uncategorized

 ملک میں کورونا ٹیکہ کاری تقریباً 125 کروڑ

ملک میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کے 320 ویں دن بدھ کو 71 لاکھ سے زیادہ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اسی کے ساتھ کورونا ٹیکہ کاری تقریباً 125 کروڑ ہو گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے دیر شام یہاں مطلع کیا کہ ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت آج شام 7 بجے تک 124 کروڑ 86 لاکھ 9 ہزار 652 کورونا ٹیکہ لگائی گئی ہیں۔ آج 71 لاکھ 55 ہزار49کووڈ ویکسین دی گئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 79 کروڑ 9 لاکھ 99 ہزار 901 افراد کو کووڈ ویکسین کی پہلی ڈوزدی گئی ہے جبکہ 45 کروڑ 76 لاکھ 9 ہزار 751 افراد کو دوسری ڈوز دی گئی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ٹیکہ کاری دیر شام تک جاری رہی لہٰذا حتمی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔
وزارت کے مطابق ٹیکہ کاری کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جاتا ہے اور اعلیٰ سطح پر اس کی نگرانی کی جاتی ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close