UAE

افغان عوام کیلئے متحدہ عرب امارات کا چوتھا امدادی طیارہ کابل پہنچ گیا

ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان کی ہدایت پر افغانستان کے عوام کیلئے قائم کیئے گئے ایئر برج کے تحت 48 گھنٹوں سے بھی کم وقت کے اندر متحدہ عرب امارات کا چوتھا امدادی طیارہ افغان دارالحکومت کابل پہنچ گیا ۔

في إطار الجسر الجوي الذي وجه بتسييره محمد بن زايد ..وصول طائرة المساعدات الإنسانية الرابعة إلى كابول لدعم الشعب الأفغاني

اس میں طبی اور غذائی امداد بھیجی گئی ہے تاکہ افغانستان میں انسانی ہمدردی کے تحت جاری کاوشوں میں معاونت کی جاسکے – متحدہ عرب امارات کی طرف سے قائم کیا گیا یہ ایئر برج مسلسل چوبیس گھنٹے کام کررہا ہے جس سے ہزاروں افغان گھرانے مستفید ہورہے ہیں ، بالخصوص خواتین ، بچے اور معمر افراد کو اس سے بہت مدد مل رہی ہے ۔ یہ اقدام متحدہ عرب امارات کے اس دیرینہ انسانی ہمدردی جذبے اور عزم کا حصہ ہے جس کے تحت وہ ضرورت مند لوگوں کو بحرانوں کے دوران مدد فراہم کرتا رہا ہے – افغانستان میں حالیہ صورتحال پیدا ہونے کے بعد وہاں کابل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر انسانی ہمدردی کے تحت امداد بھجوانے والے اولین ممالک میں متحدہ عرب امارات شامل ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close