Delhi-NCR

حکومت قلعہ بندی کرنے کے بجائے کسانوں کی مانگ پوری کرے: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت کو کسانوں سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے اور خوفزدہ ہوکر ان کی قلعہ بندی نہیں کرنا چاہیے بلکہ ان کی مانگوں کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کرنا چاہیے۔
بدھ کو یہاں سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ "حکومت قلعہ بندی کیوں کرتی ہے؟ کیا حکومت کسانوں سے خوفزدہ ہے؟ کیا کسان دشمن ہیں؟ میں نے کہا ہے کہ کسان ہندوستان کی طاقت ہیں۔ انہیں دبانا، دھمکانا حکومت کا کام نہیں ہے۔ کسانوں کو ڈرانے کے بجائے حکومت کا کام ان کی بات سننا اور ان کے مسائل حل کرنا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ "ستیہ گرہی ان داتا ہمارے اپنے ہیں۔ ان سے ڈرو مت۔ زراعت مخالف قانون واپس لیں ورنہ سچ اور عدم تشدد کی طاقت کو دیکھنے کے لیے تیار رہیں کیونکہ میرے ملک کے کسان اب پیچھے نہیں ہٹیں گے۔‘‘

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close