Uncategorized

ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 10683 کروڑ روپے کا انسینٹو:پیوش گوئل

مرکزی حکومت نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے اگلے پانچ سال میں 10،683 کروڑ روپے ترغیب کے طور پر دینے کااعلان کیا ہے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کے روز مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک قرار داد کو منظوری دی گئی ۔ میٹنگ کے بعد وزیر ٹیکسٹائل پیوش گوئل نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ اسکیم پیداوار سے متعلق ہوگی اور 300 کروڑ روپے ہرسال کاروبار کرنے والی صنعتوں کے لیے دستیاب ہوں گے ۔ یہ اسکیم اگلے پانچ برسوں تک نافذ العمل ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سے گجرات ، اتر پردیش ، مہاراشٹر ، تمل ناڈو ، پنجاب ، آندھرا پردیش ، تلنگانہ اور اڈیشہ کی ٹیکسٹائل انڈسٹری پر مثبت اثر پڑے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close