Uncategorized

روسی وفاق کی سیکورٹی کونسل کے سکریٹری نے مودی سے ملاقات کی

ہندوستان کے دورے پر آئے روسی وفاق کی سیکورٹی کونسل کے سکریٹری نکولائی پاتروشیف نے آج صبح میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔
مسٹر پاتروشیف نے آج صبح قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ ہوئی نتیجہ خیز بات چیت سے وزیر اعظم کو مطلع کیا اور ہندوستان کے ساتھ ’خصوصی اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ‘ کو مزید گہرا کرنے کے بارے میں روس کے مضبوط عزم کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے ایک ایسے وقت میں سکریٹری پاتروشیف کی قیادت میں روسی وفد کے دورہ کی تعریف کی جب اس خطہ میں بڑی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔
انہوں نے سکریٹری پاتروشیف سے کہا کہ وہ صدر پوتن تک ان کا شکریہ پہنچا دیں جو ہند-روس پارٹنرشپ کی جانب مسلسل توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ دو طرفہ اجلاس کے لیے، مستقبل قریب میں ہندوستان میں صدر پوتن کا استقبال کرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close