Delhi-NCR

کسان ملک کی شان ہیں اوران کی بات ضرورسنی جانی چاہیے

کانگریس کی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی وڈرا نے مرکز کے زرعی قوانین کی مخالفت کر رہے کسانوں کی تحریک کو درست قرار دیتے ہوئے اتوار کے روز کہا کہ کسان ملک کی شان ہیں اوران کی بات ضرورسنی جانی چاہیے محترمہ وڈرا نے کہا کہ تر پردیش کے مظفر نگر میں جاری کسان مہا پنچایت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا کسان اپنا حق مانگنے کی لڑائی لڑ رہا ہے اور کسی بھی حکومت کو ان کی آواز کا جواب تکبر سے نہیں دینا چاہیے۔
انہوں نے ٹویٹ کیا ’’کسان اس ملک کی آواز ہیں ۔ کسان ملک کی شان ہیں ۔ کسانوں کی آواز کے سامنے کسی بھی طاقت کا تکبر نہیں چلتا۔ کھیتی کو بچانے اور اپنی محنت کا حق مانگنے کی لڑائی میں پورا ملک کسانوں کے ساتھ ہے‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ اس مہا پنچایت میں کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ جب تک تین زراعت مخالف قوانین واپس نہیں لیے جاتے ، کسان اپنا دھرنا جاری رکھیں گے اور وہ گھر واپس نہیں جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close