Saudi Arabia

سعودی فرمانروا کی مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارک باد

 

سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارک باد دیتے ہوئے اس امر پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے کہ مملکت کی کوششوں کے نتیجے میں کرونا کے اثرات میں کمی واقع ہوئی ہے۔عید الاضحی کے موقع پر خصوصی پیغام میں انہوں نے اللہ سے دعا کی ہے کہ ملت اسلامیہ اور سعودی عوام کے لیے یہ موقع خیر، صحت اور برکت کا باعث ہو۔ حجاج اپنے مناسک خیریت سے ادا کر کے اپنے اہل خانہ میں واپس لوٹیں.انہوں نے کہا کہ مملکت کی کوششوں سے زندگی کے مختلف شعبوں میں کرونا وائرس کے اثرات میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔ مملکت میں مقیم غیر ملکیوں سمیت 22 ملین افراد کو ویکسین لگا کر بیماری کے خلاف قوت مدافعت کو بڑھایا جا چکا ہے جس کے بعد ہم صحت کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے محدود تعداد کے لیے حج کے مناسک کھولنے کے قابل ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ میری مناسک حج ادا کرنے والے عازمین کو خصوصی ہدایت ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ حج ادا کریں۔ ہماری انہی کوشش کا نتیجہ ہے کہ حکومت کی تیار کردہ ایپلی کیشنز سے استفادہ کرتے ہوئے 17 ملین سے زائد افراد عمرہ اور مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز ادا کے قابل ہوئے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close