Delhi-NCR

نائب صدر نے انجینئرنگ کالجوں میں علاقائی زبانوں میں سلیبس کا کیا خیرمقدم

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے 8 ریاستوں کے 14 انجینئرنگ کالجوں میں نئے تعلیمی سیشن سے کچھ چنیدہ سلیبس کو علاقائی زبان میں بھی دستیاب کرانے کا خیر مقدم کیا ہے۔مسٹر نائیڈو نےسنیچر کے روز یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ یہ اطمینان کا موضوع ہے کہ نئی تعلیمی پالیسی کے مطابق ہی اے آئی سی ٹی ای نے بی۔ ٹیک پروگراموں کو ہندی، مراٹھی، تمل، تیلگو، کنڑ، گجرات، ملیالم، بانگلہ، آسمیا، پنجابی اور اڑیہ، ان 11 زبانوں میں پڑھانے کی منظوری فراہم کری ہے۔نائب صدر نے امید ظاہر کی کہ دیگر انجینئرنگ کالج اور پیشہ ورانہ تعلیم کا ادارے بھی علاقائی زبانو میں سلیبس دستیاب کرائیں گے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close