Delhi-NCR

شری جگن ناتھ رتھ یاترا کے موقع پر صدرجمہوریہ کووند,نائب صدر نائیڈو ,وزیر اعظم نریندر مودی کی اہل وطن کو مبارکباد

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے بھگوان جگن ناتھ رتھ یاترا کے موقع پر آج وطن عزیز کو نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی ہے۔مسٹر کووند نے پیر کے روز ٹویٹ کیا ’’بھگوان جگن ناتھ کی رتھ یاترا کے موقع پر سبھی اہل وطن کو بالخصوص اڈیشہ میں تمام عقیدت مندوں کو میری تہہ دل سے مبارکباد اور نیک خواہشات‘‘۔انہوں نے کہا ’’میں دعا کرتا ہوں کہ بھگوان جگن ناتھ کے آشیرواد سے ملک کے تمام لوگوں کی زندگیاں کامیاب، خوشحال اور صحت مند بنی رہیں‘

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے بھگوان جگن ناتھ رتھ یاترا کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کی ہے اور خوشی، کامیابی اور صحت کی دعا کی ہے۔مسٹر نائیڈو نے پیر کو جاری ایک پیغام میں کہا کہ اوڈیشہ کے پوری میں بھگوان جگن ناتھ کی روایتی رتھ یاترا مقامی اور پورے ہندوستان کے عقیدت مندوں کے لئے ایک انتہائی منتظر جذباتی موقع ہوتا ہے۔ رتھ یاترا ہمارے متنوع اور جامع اخلاق کی علامت ہے اور بھگوان جگن ناتھ کے عقیدت مندوں کے لئے اسکی روحانی اہمیت ہے۔
انہوں نے کہا ’’رتھ یاترا کے موقع پر میری طرف سے تمام وطن عزیز کو تہہ دل سے مبارکباد اور نیک تمنائیں۔ رتھ یاترا کے مقدس اور عظیم نظریات ، ہماری زندگی کو امن ، ہم آہنگی ، صحت اور خوشیوں سے نوازے ۔نائب صدر نے کہا کہ بھگوان جگن ناتھ ، بلرام جی اور سبھدرا جی کے عظیم الشان رتھ پوری کائنات میں الوہیت کی علامت ہیں۔ اس سال بھی ہندوستان اور پوری دنیا کو کووڈ۔ 19 کی وجہ سے غیرمعمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے لہذا شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کورونا سےتحفظ کے لئے مقررہ رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے رتھ یاترا کا تہوار منائیں‘‘۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جگن ناتھ رتھ یاترا کے موقع پر وطن والوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔وزیراعظم نے پیر کو ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ’’رتھ یاترا کے خاص موقع پر سبھی کو مبارکباد۔ ہم بھگوان جگن ناتھ کو نمن کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ ان کے آشیرواد سے سب کی زندگی میں بازیابی اور خوشحالی آئے۔ جئے جگن ناتھ۔ ‘‘۔اوڈیشہ کے پوری میں بھگوان جگن ناتھ کی روایتی رتھ یاترا مقامی اور پورے ہندوستان کے عقیدت مندوں کے لئے ایک انتہائی منتظر جذباتی موقع ہوتا ہے۔ رتھ یاترا ملک کے متنوع اور جامع اقدار کی علامت ہے اور بھگوان جگن ناتھ کے عقیدت مندوں کے لئے یہ گہری روحانی اہمیت کا حامل ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close