Uncategorized

سعودی عرب میں یوم عرفہ 19 جبکہ عید الاضحی 20 جولائی کو ہو گی

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے بیان میں کہا ہے کہ ’29 ذی قعدہ 1442ھ مطابق 9 جولائی 2021 جمعے کو ذی الحجہ کا چاند مملکت بھر میں کہیں نظر نہیں آیا۔ ہفتے کے روز ذی قعدہ کی 30 تاریخ ہوگی۔‘سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ’ اتوار 11 جولائی کو یکم ذی الحجہ ہوگی- وقوف عرفہ 9 ذی الحجہ مطابق پیر 19 جولائی اور عید الاضحی منگل 20 جولائی کو منائی جائے گی۔‘سعودی عرب میں جمعے کو ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا۔ مملکت کی معروف رصدگاہ تمیر سمیت دیگر مقامات سے چاند نظر نہ آنے کی اطلاع دی گئی ہے۔سعودی سپریم کورٹ کی اپیل پر مملکت کے تمام علاقوں خصوصا تبوک ریجن میں رویت ہلال کمیٹی رصد گاہ میں چاند دیکھنے کی کوشش کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close