Delhi-NCR

حکومت کوآپریٹیو اداروں کو طاقتور بنانے کے لئے پرعزم: امت شاہ(مرکزی وزیر داخلہ)

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہاکہ حکومت تمام کوآپریٹیو اداروں کو مزید طاقتور بنانے کے لئے پرعزم ہے۔
مسٹر شاہ نے سنیچر کو ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ آج ہندستانی کوآپریٹیو یونین کے صدر مسٹر دلیپ سندھانی جی اور کسانوں کی کوآپریٹیو سوسائی افکو کے چیرمین مسٹر بی ایس نکئی جی، منیجنگ ڈائرکٹر مسٹر یو ایس اوستھی جی اور نیفڈ انڈیا کے چیرمین ڈاکٹر بجیندر سنگھ سے ملاقات کی۔ مودی جی کی قیادت میں ہم کوآپریٹیو اور تمام کوآپریٹیو اداروں کو مزید تقویت دینے کیلئے پرعزم ہیں۔خیال رہے کہ مودی کابینہ کی توسیع اور تشکیل نو سے پہلے حکومت نے ایک نئی وزارت کوآپریٹیو وزارت تشکیل دی ہے اور مسٹرشاہ کو اس کی ذمہ داری دی ہے۔ مسٹر شاہ نے ابھی اس وزارت کی ذمہ داری نہیں سنبھالی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب ملک میں کوآپریٹیو وزارت بنائی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close