Uncategorized

فلپائن طیارہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی اور 49 دیگر زخمی

فلپائن میں فوجی طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 ہوگئی اور 49 دیگر زخمی ہوگئے۔
اے بی ایس سی بی این نے مسلح افواج کے ترجمان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔
میجر جنرل ایڈگارڈ اریالو نے پیر کے روز بتایا کہ حکام نے باقی 5 لاپتہ فوجیوں کی لاشیں نکال لی ہیں ، جس سے طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں 47 جوان اور تین عام شہری شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہوائی جہاز کے حادثے میں 49 جوان اور چار عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل یہ اطلاع ملی تھی کہ اس حادثے میں 45 جوان ہلاک ہوگئے ہیں اور 42 دیگر زندہ بچ گئے ہیں۔فلپائنی آرمی سی -130 ہرکیولس طیارے میں 80 سے زیادہ افراد سوار تھے۔ یہ طیارہ اتوار کے روز رن وے پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close