UAE

شارجہ مہاجرین کی مدد کیلئے پرعزم ہے:سلطان القاسمی

سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی نے کہا ہےکہ شارجہ متعدد پائیدار انسان دوست پروگراموں کے ذریعے دنیا بھر کے مہاجرین کی مدد کے لئے پرعزم ہے۔ دی بگ ہارٹ فاؤنڈیشن (ٹی بی ایچ ایف) کے زیر اہتمام مہاجرین کی وکالت اور اعانت کیلئے شارجہ کے پانچویں سالانہ شارجہ انٹرنیشنل ایوارڈ (SIARA 2021) جیتنے والوں کے اعزاز میں منعقدہ ورچول پروگرام کے دوران انھوں نے کہا کہ شارجہ ہمیشہ ایک ایسی دنیا کی تشکیل کے لئے تعاون اور شراکت داری کی اقدار پر استقامت کے ساتھ ثابت قدم رہا ہےجہاں پیار اور انصاف ہمیشہ قائم رہے گا۔ انھوں نے کہاکہ ہمارے مذہب میں عرب ثقافت میں ضرورت مند اور محتاج افراد کے ساتھ کھڑا ہونا ایک فرض ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی، ٹی بی ایچ ایف کی ڈائریکٹر مریم الحمادی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ شیخ سلطان نے کہا کہ ہم ان مذہبی اور ثقافتی اقدار کو دنیا بھر کی تمام اقوام اور ثقافتوں کے ساتھ بانٹتے ہیں کیونکہ غریب اور مستحق لوگوں کی مدد کرنا ہر ثقافت کی بنیادی انسانی قدر اور تمام افراد کے دلوں کے قریب ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے ہمیں ایسے انسان دوست اداروں کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے جو پائیدار منصوبوں کے ڈیزائن کے لئے اپنے ارادے، توانائوں اور صلاحیتوں کو مستحکم کرنے میں کامیاب رہے ہیں جنہوں نے ہزاروں بلکہ لاکھوں مہاجرین اور دنیا بھر میں محتاج افراد کی زندگیاں بدل دیں۔ ایسی ہی ایک کمپنی کوSIARA نے اس سال پانچ لاکھ درہم (000،136 ڈالر) نقد انعام کے ذریعے توجہ کا مرکز بنا دیا۔ نیروبی کی RefuSHE نامی ایک انسانی ہمدردی ایجنسی ہے جو کینیا میں مہاجر بچوں کی دیکھ بھال کیلئے 2008 میں قائم کی گئی تھی۔ ڈاکٹر شیخ سلطان القاسمی نے کہاکہ معاشرے اقدار سے تشکیل پاتے ہیں اور لوگوں کے رویوں سے ان اقدار کا تعین کیا جاتاہے۔ ایسے لوگ جو اچھے کام انجام دیتے ہیں اور محتاجوں کی مدد کرتے ہیں وہ معاشروں میں ہمدردی اور ہم آہنگی کے کلچر کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔اس اصول کی بنیاد پر انسانیت پسند تنظیمیں معاشرے کی ہر طرح کی حمایت کی مستحق ہیں اور انھیں لازمی طور پر وہ سب کچھ مہیا کرنا ضروری ہے جو انھیں انسانی ہمدردی کے پروگراموں کو انجام دینے کیلئے چاہیئے۔ یہ ادارے بے گھر ہونے والوں کے لئے امید کی کرن ہیں اور جو بھی انسان دوست کام انجام دینے کی کوشش کر رہے ہیں ان کے لئے یہ قابل اعتماد جگہ ہے۔ SIARA 2021 نے پناہ گزین لڑکوں اور لڑکیوں کی ترقی میں RefuSHE کی نمایاں شراکت کو اجاگر کیا ہے کیونکہ COVID-19 کے باعث ان بچوں کی امداد کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت تھی۔ کورونا وائرس کے باعث ان بچوں، لڑکیوں اور خواتین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ ان بدلے ہوئے حالات کی روشنی میں SIARA سلیکشن کمیٹی نے کینیا سے فلاحی تنظیم RefuSHE کو SIARA 2021 کے اعزاز کے لئے منتخب کیا ہے۔ RefuSHE نے 5 ہزار سے زیادہ مستفید افراد اور کچھ مہاجرین کے بچوں سمیت تقریبا 20 ہزار مستحقین کی مدد کی ہے۔ ان میں سے کئی کو امریکہ اور کینیڈا جیسے ممالک میں دوبارہ آباد کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ہائی کمشنر فلیپو گرانڈی نے کہا کہ TBHF نے پناہ گزینوں اور مقامی معاشروں کو بحرانوں کے وقت زندگی بچانے میں مدد فراہم کرنے میں زبردست کام کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تنظیم مہاجر برادریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں ان کی نمایاں کوششوں اور اقدامات کی طرف عالمی توجہ مبذول کرواتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے ٹی بی ایچ ایف کی چیئرپرسن شیخہ جواہر بنت محمد القاسمی اور مہاجرین بچوں کے لئے یو این ایچ سی آر کے ممتاز ایڈوکیٹ کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخہ جواہر کی قیادت میں ٹی بی ایچ ایف نے مہاجرین کو زندگی بچانے والی امداد فراہم کرنے میں زبردست کام کیا ہے اور بحرانوں کے وقت معاشروں کی میزبانی کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 2020 میں ٹی بی ایچ ایف نے COVID-19 وبائی بیماری، بیروت دھماکے اور سوڈان میں آنے والے سیلاب کے متاثری کی مدد کی۔ اس سال TBHF دوبارہ روہنگیا پناہ گزین کیمپوں میں تباہ کن آگ کے متاثرین کی مدد کرنے میں پیش پیش تھی۔ دی بگ ہارٹ فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر مریم الحمادی نے کہا کہ ہر ایک کو ان کے حالات سے قطع نظر وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ ہم نے کینیا سے RefuSHE کو سی آئی آر اے ایوارڈ کے پانچویں ایڈیشن کے فاتح کے طور پر منتخب کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس نے ہزاروں لڑکیوں اور خواتین کوامید دلائی ہے۔ اس نے انہیں تعلیم، اخلاقی مدد اور ان کے معاشرے کے مفید رکن بننے میں مدد کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ اس تنظیم کی شاندار کوششوں کا اعتراف ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close