Uncategorized

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے نے تلنگانہ کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے تلنگانہ کے باشندوں کو ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر میں ان کا اہم کردار ہے۔ مسٹر نائیڈو نے بدھ کے روز یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ تلنگانہ قدیم روایات کی سرزمین رہی ہے اور ریاست تاریخ ، متنوع ثقافتی ورثہ اور عمدہ فن تعمیر کے لئے مشہور ہے ۔
نائب صدر نے کہا کہ تلنگانہ اور اس کے عوام نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ ریاست تلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کے لوگوں کے روشن اور صحتمند مستقبل کے لئے دعا گو ہوں۔ یہ ثقافت اور روایات کی سرزمین ہے ۔ یہ فن ، فن تعمیر اور ادب کی سرزمین ہے۔ ریاست کی پائیدار ترقی کے لئے مبارکبا د‘‘۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close