Kuwait

کویت کی چوتھی کھیپ ریلیف آج ممبئی پہونچا۔کویت امیرو حکوت کویت کا شکریہ:وزارت خارجہ

نئی دہلی: 15مئی 2021،اسلامی ریاست کویت کووڈ 19کے تناظر میں بھارت کو بطور ریلیف ہنگامی طورپرمدد کر رہا ہے جس میں میڈیکل آلات،وینٹیلیٹر،آکسیجن کنسنٹریٹراور میڈیکل سے متعلق سامان کئی کھیپ میں بھارت آچکا ہے۔ اور آج ایک بار پھر کویت کا جہاز نہوا شیوا سمندری راستے ممبئی پہونچا جس کی جانکاری بھارتی حکومت کے وزارت خارجہ کے ارندم باغچی نے ٹویٹ کے ذریعہ دی۔انہوں نے کہا کہ دوستی کے تاریخی تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے کویت کے امیر شیخ نواف ال احمد الجابر الصباح اور حکومت کویت کا اس تعاؤن کے لئے شکریہ ادا کیا۔کویت ریلیف کے حوالے سے بھارت میں ریا ست کویت سفارت خانے نے آج میڈیا کے نام ایک پریس ریلیز جاری کرکے بتایا کہ ریاست کویت کے ذریعہ شروع کردہ ہنگامی امدادی مہم کے تحت سمندری راستے کے ذریعے ایمرجنسی چوتھاکھیپ جہاز ایم وی کیپٹن کیٹل مین آج ممبئی بندرگاہ پہنچا جس میں 75 ایم ٹن لیکویڈ میڈیکل آکسیجن اور 100 آکسیجن سلنڈر موجود ہے۔ہندوستان کے بحری جہاز کے مزید تین جہاز، آئی این ایس کوچی اور آئی این ایس ٹبر اور آئی این ایس کولکتہ آکسیجن کی فراہمی کے ساتھ کچھ دن قبل کرناٹک کے منگلور بندرگاہ پہنچے تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ریاست کویت سے اب تک 215میگا ٹن لیکویڈ میڈیکل آکسیجن اور 2600آکسیجن سلنڈر بھارت آ چکے ہیں۔۔بھارتی فضائیہ کے طیارہ نمبر IL76 نے 14 مئی کو آئی ایس او کے خالی ٹینکوں کو لے لیا۔ سمندری راستے کے ذریعہ مزید نقل و حمل کے لئے 1400 میگاین ٹن کی ترسیل کے لئے دوبارہ بھرنا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close