Uncategorized

کورونا وائرس اور ریاست میں امن و امان قائم کرنا ترجیح: ممتا بنرجی

بڑے پیمانے پر انتظامی امور میں تبدیلی کی جائے گی:ممتا بنرجی

ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی نے بنگال اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت حاصل کرنے کے بعد آج راج بھون میں ایک سادہ تقریب میں گورنر جگدیپ دھنکر سے وزارت اعلیٰ کاحلف لیا کورونا بحران کی وجہ سے مہمانوں کی تعداد کو بہت ہی محدود کیا گیا تھا   2مئی کو آئے نتائج میں ترنمول کانگریس نے 294میں سے 213سیٹوں پر ریکارڈ جیت حاصل کی تھی۔ممتا بنرجی نے حلف لینے کے ممتا بنرجی نے بعد کہا ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر کورونا وائرس اور ریاست میں امن و امان قائم کرنے کی کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ بڑے پیمانے پر انتظامی امور میں تبدیلی کی جائے گی۔گزشتہ تین مہینے سے ریاست میں انتظامی امور الیکشن کمیشن کے ہاتھوں میں ہے اس لئے ہمیں اپنے طور پر تبدیلی کرنی ہوگی۔انہوں نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ ریاست میں امن و امان قائم کرنے میں تعاون کریں گے۔ممتا بنرجی نے کہاکہ اب وہ تشدد کوبرداشت نہیں کریں گی ،میں تمام سیاسی جماعتوں سے ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کرتی ہوں۔ بنگال تشدد اور جھڑپ کی حمایت نہیں کرتی ہے۔ممتا بنرجی نے کہاکہ وہ سہ پہر تین بجےکورونا کی صورت حال پر ہنگامی میٹنگ کریں گی جس میں اہم فیصلے لئے جائیں گے ۔اس کے علاوہ انتظامی ڈھانچے میں بھی کچھ تبدیلیاں اور افسران کا تبادلہ کیا جائے گا ۔
گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ انتخابات کے بعد ریاست میں امن وامان کی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے ممتا بنرجی کو ریاست میں انتخابات کے بعد کی صورتحال کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ چھوٹی بہن کی حیثیت سے ، میں توقع کروں گا کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی ریاست میں انتخابات کے بعد ہونے والی جھڑپوں کو روکنے کے لئے ضروری اور فوری اقدامات کریں گی۔ بنگال میں انتخابات کے نتائج آنے کے بعد سے ہی تشدد کے واقعات ہورہے ہیں ۔اس لئے اس پر قابو پانے کی کوشش ہے ۔اس کے جواب میں ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ فوری طور پر حالات کو قابو میں کریں گی چوں کہ لا اینڈ آرڈر الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں تھا اس لئے اس میں بڑے پیمانے پر تبادلہ کردیا تھا۔اب میں مضبوط ہاتھوں سے اس میں تبدیلی لائوں گی اور حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کروں گا ۔
حلف برداری کی تقریب میں ریاستی کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری ، بائیں محاذ کے چیرمین بمان بوس اور بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش شریک نہیں ہوئے جب کہ انہیں دعوت دی گئی تھی۔سابق ریاستی وزیر اعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ بیماری کی وجہ سے مدعو ہونے کے باوجود ممتا بنرجی کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کرسکے۔ دریں اثنا دلیپ گھوش نے کہاکہ ان حالات میں جب ہمارے ورکر مارے جارہے ہیں تو ہم تقریبب حلف بردار میں کیسے شریک ہوسکے ہیں ۔جب کہ ادھیررنجن چودھری نے کہاکہ انہیں کوئی دعوت نہیں ملی

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close