Delhi-NCR

سپریم کورٹ کے ذریعہ زراعتی قوانین پر کمیٹی کی پہلی میٹنگ منعقد

سپریم کورٹ کے ذریعہ زراعتی قوانین پر تشکیل دی گئی کمیٹی کسانوں اور کسان تنظیموں کے ساتھ بات چیت کرے گی منگل کے روز یہاں منعقد ہونے والی کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں تین ممبران شریک ہوئے، جن میں مسٹر اشوک گلاٹی، انیل گھنوت اور پرمود جوشی شامل تھے۔ کمیٹی کے ایک ممبر بھوپندر سنگھ مان نے پہلے ہی خود اس کمیٹی سے الگ کرلیا تھا۔مسٹر گھنوت نے بعد میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ کمیٹی زراعتی قوانین کی مخالفت اور حمایت کرنے والے کسانوں اور کسان تنظیموں سے بات کرے گی۔ کمیٹی ریاستی حکومتوں، ریاستی منڈی بورڈ، کسان تنظیموں، کوآپریٹیو اور دیگر متعلقہ فریقوں سے بھی تبادلہ خیال کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ کسان تنظیموں کو جلد مذاکرات کے لئے مدعو کیا جائے گا۔ کسان پورٹل پر نجی طور پر بھی اپنی رائے کا اظہار کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ زراعتی قوانین کے نفاذ پر پابندی عائد کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے 12 جنوری کو یہ کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close