UAEUSA

عرب امارات و اسرائیل کے تعلقات مشرق وسطی میں امن لائیں گے : امریکی سفیر

امریکہ کے اعلی سفارتکار کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کا معمول پر آنا ایک بیباک اقدام ہے جو کہ مشرق وسطی میں وسیع امن کا باعث ہوگا – متحدہ عرب امارات میں امریکا کے سفیر جون راکولٹا نے امارات نیوز ایجنسی ، وام سےجمعہ کو گفتگو میں کہا کہ ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید کی دور اندیش قیادت میں متحدہ عرب امارات نے آنے والی نسلوں کو مشرق وسطی میں وسیع تر امن دینے کی خاطر جرات مندانہ اقدام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کیلئے عزت مآب شیخ محمد نے جو اقدام کیا اس نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ خطے میں متحدہ عرب امارات ایک قائدانہ کردار رکھتا ہے ، وہ خلیج تعاون کونسل کا پہلا رکن ملک ہے جس نے تعلقات کو معمول پر لانے کے ان فوائد کو تسلیم کیا جو ان کی قوم اور شہریوں کا حاصل ہونگے – راکولٹا کا کہنا تھا کہ امریکا اس بات کا خواہشمند ہے کہ خطے کی دو جدید ترین اقوام ہونے کی حیثیت سے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعاون بڑھے ، وہ صحت عامہ ، غذائی سلامتی اور تجارت جیسے اہم امور کیلئے مل کر کام کریں ۔ امریکہ کا اہنے ان دونوں عظیم دوستوں پر فخر ہے ، اب اور مستقبل کیلئے علاقائی امن کی خاطر ان دونوں ممالک نے جس دور اندیشی اور قائدانہ صلاحیت کا اظہار کرتے ہوئے پیشرفت کی وہ قابل ستائش ہے –

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close