Saudi Arabia

سعودی عرب کووِڈ-19 کے 1482 نئے کیسوں کی تصدیق ، 34 مریض وفات پا گئے:وزارت صحت

سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 1482 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے اور اب کل تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 294519 ہوگئی ہےجبکہ کووِڈ-19 کا شکار مزید 34 مریض وفات پا گئے ہیں۔وزارت صحت نے جمعرات کے روز دارالحکومت الریاض میں کرونا وائرس کے 86 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ جدہ میں 77 اور حائل میں 63 نئے کیسوں کا اندراج کیا گیا ہے۔الہفوف میں 69 ،مدینہ منورہ اور الدمام میں 51، 51 اور ینبع میں 48 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔کرونا وائرس کے باقی نئے کیس سعودی عرب کے دوسرے شہروں اور قصبوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔سعودی عرب میں کووِڈ-19 کا ماضی میں شکار ہونے والے مزید 34 مریض چل بسے ہیں۔ اس طرح اب مملکت میں اس مہلک وائرس سے اموات کی کل تعداد 3303 ہوگئی ہے۔دریں اثناء کرونا وائرس کے مزید 3124 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ مملکت میں تن درست ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 260393 ہوگئی ہے۔اس وقت سعودی عرب میں کووِڈ-19 کے فعال کیسوں کی تعداد 30823 ہے۔ ان میں 1805 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close