Oman

عُمان میں کرونا وائرس کے 6 مریض چل بسے،1605 نئے کیسوں کی تشخیص

عُمان میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ-19 کے چھے مریض دم توڑ گئے ہیں اور 1605 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔اس ننھی خلیجی عرب سلطنت میں اب تک ایک دن میں کرونا وائرس کے یہ سب سے زیادہ کیس ہیں۔عُمانی وزارت صحت کے مطابق سلطنت میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 137 ہوگئی ہے اور کل تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد31076 ہوگئی ہے۔اس نے بتایا ہے کہ نئے کیسوں میں 684 عُمانی شہری ہیں اور 921 غیرملکی ہیں۔عُمان میں کرونا کے مریضوں کے صحت یاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور آج مزید 856 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔اس طرح اب تک تن درست ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 16408 ہوگئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق اس وقت 407 افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور ان میں 100 انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھے گئے ہیں۔وزارت صحت نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کریں اور رہ نما ہدایات کے مطابق سماجی دوری اختیار کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close