USA

پورااعتماد ہے کہ کرونا وائرس چین کی لیب میں پیدا ہوا:امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں پورا اعتماد ہے کہ کرونا وائرس چین کی لیب میں پیدا ہوا ہے اور وہ چین کے خلاف اس وبا کے بدلے میں بطور سزا درآمد ڈیوٹی میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
مسٹر ٹرمپ نے نامہ نگاروں سے کہا ہے کہ انہوں نے سبھی ثبوتوں کی جانچ پرٹال کرلی ہے اور انہیں پورا اعتماد ہے کہ کرونا وائرس ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی میں پیداہوا ہے۔ حالانکہ انہوں نے ثبوتوں کو اشتراک کرنے سے انکار کردیا۔
نیشنل انٹلی جنس کے ڈائرکٹر کے دفتر نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ یہ وائرس انسانوں نے نہیں بنایا ہے لیکن یہ طے کرنے کے لئے اورمزید جانچ کی ضرورت ہے کہ کیا انفیکشن جانوروں سے رابطہ سے شروع ہوا یا ووہان لیب میں ایک حادثے کا نتیجہ تھا۔
کیوڈو نیوز نے مسٹر ٹرمپ کے حوالے سے بتایا کہ ’’اس وائرس کو چین سے باہر جانے کی اجازت کبھی نہیں دی جانی چاہئے تھی اور اس کے منبع پر ہی اسے قابو میں کرلیا جانا چاہئے تھا۔‘‘
امریکہ نے حالیہ دنوں میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے چین سےسوال کئے ہیں اور بدھ کوامریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی اس بات پر افسوس کا اظہار کیا تھا کہ وائرس کی اصل کی تحقیق کے لئے بین الاقوامی برادری کو ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرلوجی تک نہیں جانے دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close