Iran

ایران میں ‘کرونا’ جنوری سے ہی پھیل چکا تھا:ایرانی حکومت کا اعتراف

 ایرانی حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ ایران میں کرونا وائرس کی وبا جنوری سے ہی پھیل چکی تھی۔ ایرانی حکومت کی جانب سے قائم کردہ نیشنل کرونا کنٹرول سنٹر کی ایپیڈیمولوجی کمیٹی کے سربراہ علی اکبر حق دوست نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ایران میں جنوری 2020ء کے تیسرے عشرے میں ایران میں کرونا کی وبا پھیل چکی تھی۔ایک ویڈیو پریس کانفرنس سے خطاب میں حق دوست کا کہنا تھا کہ ایران میں کرونا وائرس صرف چند ہفتوں کے اندر اندر خوف ناک حد تک پھیل گیا مگر شروع میں یہ اتنا زیادہ عام اور خطرناک نہیں تھا۔نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں علی اکبر حق دوست نے کہا کہ حکام وائرس کے پھیلاؤ کی تشخیص میں دیر کر چکے تھے۔ اسی وجہ سے انہوں نے اس کے پھیلاؤ کا اعلان کرنے میں دیر کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس عرصے کے دوران یہ بیماری کئی شہروں میں پھیل چکی ہے۔

ایرانی عہدیدار علی اکبر حق دوست نے پیش گوئی کی کہ موسم گرما کے اختتام سے قبل ملک ایران اس بیماری پرقابو پا لے گا۔ ان کاکہنا تھا کہ موسم گرما تک یہ بیماری اپنے نقطہ عروج کو پہنچنے کے لیے بعد کمزور پڑ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کرونا کی وباء پر مکمل قابو پانے کا یقین نہیں ہوجاتا اس وقت تک تعلیمی ادارے، اسکول اور جامعات نہیں کھولی جائیں گی۔دریں اثنا حق دوست نے نشاندہی کی کہ تہران ابھی تک کرونا وبا عروج پر نہیں پہنچی ہے۔ حکومت نے ابھی تک دارالحکومت تہران اور پڑوسی شہر شہر قم میں ہلاکتوں کی تعداد کا اعلان نہیں کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close