China

چین:کورونا وائرس سے 3012 افراد ہلاک

یجنگ، 05 مارچ (یواین ن آئی) چین میں پھیلے خوفناک کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3012 جبکہ بدھ تک متاثرین کی تعداد 80409 تک جاپہنچی ہے۔
چین کی صحت انتظامیہ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
انتظامیہ نے ساتھ ہی کہا کہ انہیں 139 نئے کیس کی اطلاعات ملی ہیں ۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے تمام اموات صوبہ ہبوئی میں ہوئی ہیں۔
بدھ تک 2189 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے اور اب تک 52045 لوگوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی مل چکی ہے جبکہ 25352 لوگوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
کمیشن نے کہا کہ 522 افراد پر اب بھی اس انفیکشن کا شبہ ہے۔ بدھ کو صوبہ زیژیانگ میں کورونا وائرس کے دو نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ہانگ کانگ میں 43، مکاؤ میں 9 اور تائیوان میں 12 افراد کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close