China

کرونا وائرس: چین میں ہلاکتوں کی تعداد 1380 اور 63 ہزار متاثرین

چین کے صوبے ہوبی میں محکمہ صحت نے بتایا ہے ملک کے وسطی صوبے میں جمعے کے روز کرونا وائرس کے سبب اموات کی تعداد 121 ہو گئی۔ اس طرح اب تک اس مہلک وائرس کے سبب مجموعی طور پر 1380 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔اسی طرح ہوبی صوبے میں اس پراسرار وائرس کے 5090 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 63851 ہو چکی ہے۔ ان میں تقریبا 55748 افراد اس وقت زیر علاج ہیں۔چین کے شمال مشرق میں واقع صوبے ہیلونگ جیانگ میں کرونا وائرس سے دو مزید اموات واقع ہوئی ہیں۔ دیگر اموات آنھوی اور خنان صوبوں میں ہوئیں۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر یہ باور کرا چکے ہیں کہ محققین کرونا وائرس کی ویکسین تلاش کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ ساتھ ہی اس مرض کا سبب متعین کرنے کے لیے گہری تحقیقات کی جا رہی ہیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ مہلک وائرس پہلی مرتبہ دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان میں خشکی کے جانوروں کے ایک بازار میں نمودار ہوا۔ بعد ازاں جنوری میں سال نو کی تعطیلات گزارنے کے لیے چینی شہریوں کی کثیر نقل و حرکت کے سبب یہ وائرس تیزی کے ساتھ پھیل گیا۔اس وبائی مرض نے عالمی ادارہ صحت کو دنیا بھر میں ہنگامی طبی حالت کے اعلان پر مجبور کردیا۔ اسی طرح کئی حکومتوں نے اپنے شہریوں پر چین کے سفر پر پابندی عائد کر دی … اور فضائی کمپنیوں نے چین آمد و رفت کی پروازیں روک دیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close