China

چین میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد 304،جبکہ تقریباً 13ہزار 983لوگ اس کی زد میں

چین میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد 304ہوگئی ہے،جبکہ تقریباً 13ہزار 983لوگ اس کی زد میں ہیں۔
چین کے سرکاری ذرائع کے مطابق اس انفیکشن سے ہفتے کو 45لوگوں کی موت ہوگئی اور اس طرح سے چین میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد 304ہوگئی۔اس انفیکشن میں مبتلا مریضوں کی تعداد اتوار کی صبح تک 13،983پہنچ گئی،جس میں 13816مریض چین کے ہیں۔پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2100سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔ابھی تک 331لوگوں کو اسپتال سے چھٹی ملی ہے۔
واضح رہے کہ چین میں کوروناوائرس کا پہلا معاملہ گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں ووہان شہر سامنے آیاتھا۔موجودہ وقت میں یہ دنیا کے 20سے زیادہ ملکوں میں پھیل چکا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close