Oman

محمد بن زاید کی عمان کے سلطان سے تعزیتی ملاقات

ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید ال نھیان نے سلطان قابوس رحلت پر سلطان هيثم بن طارق سے اظہار تعزیت کیا ہے – شیخ محمد بن زاید نے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النھیان کی طرف سے بھی عمان کے سلطان ھیثم سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم سلطان کی روح کو ایصال ثواب کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے مرحوم سلطان کو موثر ویژن والا عظیم قائد قرار دیا اور عمان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا – عزت مآب شیخ محمد بن زاید نے مسقط میں ہونے والی تعزیتی تقریب میں شرکت کی جبکہ ان کے ہمراہ العین ریجن میں ابوظہبی کے حکمران کے نمائیندہ عزت مآب شیخ طحنون بن محمد النھیان ، ابوظہبی کی ایگزیکٹو کونسل کے ڈپٹی چیئرمین عزت مآب شیخ ھزاع بن زاید النھیان ، وزیر داخلہ عزت مآب لیفٹنٹ جنرل شیخ سیف بن زاید النھیان ، مشیر قومی سلامتی عزت مآب شیخ طحنون بن زاید النھیان ، وزیر صدارتی امور عزت مآب شیخ منصور بن زاید النھیان اور ابوظہبی ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زاید النھیان اور دیگر اعلی شخصیات اور سینئر عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے – شیخ محمد بن زاید نے خلیج عرب کی ترقی میں مرحوم سلطان کے قائدانہ کردار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عمان کی جدید سلطنت کے قیام میں انکے کردار کو شاندار قرار دیا ۔ انہوں نے کہاکہ سلطان قابون نے عمان اور عرب امارات میں انتہائی مضبوط تعلقات کے قیام ، علاقائی و عالمی استحکام و امن میں کردار کو بھی خراج عقیدت پیش کیا – انہوں نے کہاکہ سلطان قابوس دانش کی علامت ، اعلی ترین ویژن کی حامل شخصیت تھے جنہوں نے مرحوم شیخ زاید بن سلطان النھیان کے ساتھ مل کر دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مفاد کیلئے شاندار اقدام کیئے ۔ عزت مآب شیخ محمد نے مستقبل میں بھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون کی صورتحال ماضی کی درخشندہ روایات اور بنیادوں پر استوار رہنے کی توقع کا اظہار کیا ۔ انہوں نے سلطان ھیثم بن طارق کی کامیابی اور عمان کی مسلسل ترقی و خوشحالی کیلئے گہری توقعات اور نیک خواہشات کا اظہار کیا – عمان کے نئے سلطان نے عزت مآب شیخ محمد کی نیک خواہشات اور پرخلوص جذبات کو سراھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ترین تعلقات کو برقرار رکھنے اور انہیں مزید استحکام بخشنے کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا ۔ انہوں نے عرب امارات کی مزید ترقی اور خوشحالی کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close