UAE

ساڑھے 4 ہزار پرچموں سے محمد بن راشد اور محمد بن زاید کی شبیہہ سازی

حکومت دبئی کے میڈیا آفس ، جی ڈی ایم او ، نے نائب صدر ، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران  شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت پر قومی پرچم دن منانے کیلئے جمیرہ کی کائٹ بیچ پر فلیگ گارڈن کے چوتھے ایڈیشن کا اجراء کردیا ہے – برانڈ دبئی کے زیرانتظام یہ فلیگ گارڈن 10 دسمبر تک کھل جائے گا ۔ رواں سال اس فلیگ گارڈن کی خصوصیات میں ساڑھے چار ہزار قومی پرچموں سے نائب صدر ، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظہبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید کے پورٹریٹس بنائے جائیں گے – جی ڈیم ایم او کی ڈی جی مونا المری نے ادارے کے ساتھیوں اور برانڈ دبئی اور دبئی پریس کلب کے ہمراہ اسکی تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ اس سال پرچم دن منانے کے موقع پر قومی تعمیر اور ترقی میں قومی قیادت کے کردار کو سراہاجائے گا ، عرب امارات کیلئے یہ قابل فخر لمحہ ہے کیونکہ وہ عالمی مستقبل کی تعمیر میں بھی کردار ادا کررہا ہے – فلیگ گارڈن اب سالانہ ایسا موقع بن چکا ہے جوکہ پرچم دن سے شروع ہوکر قومی دن تک منایا جاتا ہے اور اسے دیکھنے کیلئے حاضرین کی بڑی تعداد آتی ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close