Bahrain

بحرین کے دارالحکومت منامہ کی انتظامیہ کی جانب سے روزانہ 850 تارکین وطن کو افطار کرایا جاتا ہے

منامہ: بحرین کے دارالحکومت منامہ کی انتظامیہ کی جانب سے تمام رمضان المبارک کے دوران منامہ سوق میں تارکین کو افطار کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے روزانہ 850 تارکین وطن کو افطار کرایا جاتا ہے۔ جبکہ مملکت میں موجود غیر م±لکیوں اور بحرینی حکومت کے درمیان تعلقات کو مضبوطی دینے کی خاطر بحرین کے تمام علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں تارکین میں افطار کے پیکٹ بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔دارالحکومت منامہ کے گورنر شیخ ہشام نے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے منامہ سوق میں پچیس ہزار غیر مکیوں کو افطار کی سہولت حاصل ہو رہی ہے۔ جبکہ بحرینی عوام کی جانب سے بھی رمصان کے دوران اپنے غیر ملکی مسلمان بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے افطار پارٹیوں کا اہتمام الگ سے کیا جا رہا ہے۔منامہ میں روزانہ 850 تارکین کے لیے لگایا گیا افطار کیمپ سوشل پروگرام اینڈ کمیونٹی افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر شیخ عیسیٰ بن الخلیفہ کی نگرانی میں کام کر رہا ہے جو روز موقع پر موجود ہوتے ہیں۔شیخ ہشام کا اس افطار کیمپ کے حوالے سے کہنا تھا ”بحرینی مملکت اپنے ثقافتی پس منظر کے مطابق انسانیت کی بھلائی اور مہمان نوازی میں یقین رکھتی ہے اور ضرورت مند افراد کی امداد کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔ رمضان المبارک کے علاوہ بھی بحرینی حکومت کی جانب سے مقامی اور غیر ملکی افراد کی فلاح و بہبود کے مختلف پروگراموں پر عمل کیا جاتا ہے۔“

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close