Saudi ArabiaUncategorized

دنیا بھر کے مسلمانوں کو سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی مقدس مہینہ رمضان کی مبارکباد

آپ سب کو رمضان مبارک
اس مبارک رات میں ہم ایک ایسے ماہ کا استقبال کر رہے ہیں جو اللہ کے نزدیک بہت عظیم ہے،اللہ کا شکرہ ہے جس نے ہمیں ماہ رمضان تک پہونچایاجو کی رحمت و مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے۔ہم اللہ سے دعاءکرتے ہیں کہ وہ ہمیں ایسے لوگوں میں شامل کرے جو اس مہینے میں ایمان اور ثواب کی نیت سے روزے رکھتے ہیںاور قیام کرتے ہیں،دلوں میں اس ماہ مبارک کے استقبال کی بڑی خواہش ہے کیونکہ اس مبارک ماہ کے دن و رات میں مسلمان بہت ساری عبادتیں کرتے ہیں نیز اس بابرکت مہینے میں رشتہداری اور رواداری کا بول بالا رہتا ہے۔
بھائیوں اور بہنوں©’ہم بابرکت ملک مملکت سعودی عرب پر اللہ عزوجل کے کئے گئے بے پایاں انعامات کا شکر اداکرتے ہیں کہ اس نے اس سرزمین سے اسلام کے پیغام کو شروع کر کے اسے اسلام کاسر چشمہ بنایا،اور حرمین شریفین اور ان کی زیارت کرنے دنیا بھر سے آنے والے افراد کی خدمت کا اعزاز بھی اسی ملک کو عطاءکیا،ہم اللہ سے دعاءکرتے ہیں کہ وہ ہمیں اس عظیم شرف کی ادائیگی جاری رکھنے میں ہماری مدد کرے،ہم حجاج و معتمرین نیز زائرین کے آرام اور ان کی سلامتی و تحفظ کی خاطر اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
اے مسلمانوں۔مملکت سعودی عرب نے شاہ عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ کے ہاتھوں اپنی بنیاد رکھے جانے کے بعد سے ہی اپنے کندھے پر خدمت اسلام و اسلامی معامات کی ذمہ داری اٹھائی ہوئی ہے، نیز دین اسلام کی اصل صورت کو مسخ کرنے والے عمل سے دور ہمارے مذہب کی نشر و اشاعت کے حوالے سے ہر چیز کی مد د کرنا مملکت اپنا فرض سمجھتی ہے،ہمارے ملک نے پہلے بھی رواداری،وسطیت اور اعتدال پسندی جیسی مذہب اسلام کی روشن صورت کو اپنا نے کی دعوت دی ہے اور اب بھی دیتا ہے۔
اب جب کہ دنیا انتہا پسندی اور دہشت گردی سے دوچار ہے،سعودی عرب نے ان دونوں بلاﺅں کا دور اندیشی کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کیا،بات چیت کی دعوت دی، تشدد سے دور رہنے کی ترغیب دی اور دہشت گردی کا قلع قمع کرنے اور اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی تحریک بھی چلائی۔
میرے مسلمان بھائیوں اللہ نے ماہ رمضان کو نیکیوں اور بھلائیوں کا موسم بنایا ہے،اس لئے ہمیں نیک اعمال کرکے اور دن و رات میں خوب خوب عبادتیں کرکے اللہ کی قربت حاصل کرنے کے لئے اس ماہ کو غنیمت سمجھنا چاہئے، آپ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم سال کے باقی مہینوں کے مقابلے رمضان المبارک میں کثرت سے عبادت کیا کرتے تھے۔اللہ آپ کے روزے اور قیام کو قبول فرمائے۔۔سلامت رہیں
و السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close